ابنا: نیویارک سے ارنا کی رپورٹ کےمطابق کئي نامعلوم حملہ آوروں نے اسلامی مرکز کی کھڑکیاں توڑ کر اس مرکز میں پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ حملہ آوروں کےنقاب پوش ہونے کی بنا پر کلوز سرکٹ کیمرے پر بھی ان کی واضح تصویریں نہیں آسکی ہیں۔ اس حملے کے بعد اسلام و امریکہ رابط کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں تیزی آئی ہے جو ایک تشویشناک امر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو اسلام مخالف اور تعصب آمیز اقدامات کی روک تھام کرنے کےلئے مؤثر اقدامات کرنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس اورگون، ٹنسی ٹیکساس اور میشیگن میں اسلامی مراکز پرحملے کر کے انہیں نذر آتش کردیا گيا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
17 مئی 2011 - 19:30
News ID: 242196
امریکی ریاست ٹيکساس میں بعض شر پسند عناصر نے اسلامی مرکز کو نذرآتش کر دیا ہے۔